ہمارا تعارف

النافع انسٹیٹیوٹ کا تعارف

Shape Img

النافع انسٹیٹیوٹ اپنی نوعیت کاایک منفرد دینی تعلیمی ادارہ ہے۔ تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے خواہ وہ امیر ہو یا غریب،مرد ہو یاعورت۔انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہے۔ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کےلئے ترقی کی ضامن ہے۔ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج،مدرسے سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اس کے ساتھ اخلاق و آداب سیکھنا بھی ضروری ہیں، تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقتدار کو جان سکے اور ان پر عمل پیرا ہو سکے۔اسی سلسلے کی ایک کڑی النافع انسٹیٹیوٹ ہے۔

النافع انسٹیٹیوٹ کا اصل ہدف دین کی بنیادی تعلیمات خصوصا وہ احکامات جن کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے آسان انداز میں لوگوں تک پہنچانا ہے۔ٹیکنالوجی کے ترقی یافتہ دور کے ساتھ ساتھ چونکہ مصروفیت کا بھی دور دورہ ہے اور ہر انسان کیلئے باقاعدہ وقت نکال کر کسی جامعہ، کسی ادارے میں پہنچ کر خصوصاً دینی تعلیم کا حاصل کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے اسی کے پیشِ نظر ہر مکتبہ فکر کا ہر فرد اپنی مرضی کے اوقات میں النافع انسٹیٹیوٹ سے آن لائن دینی تعلیم بالکل فری حاصل کر سکتا ہے۔

abt-img2.jpg
vector-bg
ہمارا مقصد

النافع انسٹیٹیوٹ کے اہداف ومقاصد

Shape image
  • الفاظ کی درستگی اور عمدہ لہجے میں قرآن مجید کی تلاوت سکھانے کا اہتمام
  • ہر عمر کے افراد کے لیے عملی مشق کے ساتھ مکمل نماز وغیرہ کااہتمام
  • ہر عمر کے افراد کے لیے روزہ مرہ زندگی سے متعلق بنیادی دینی تعلیمات کا اہتمام
  • زندگی کے ہرشعبے سے وابسطہ افراد کے لیے دینی تربیتی شارٹ کورسز کااجراء
vector-bg
کورسز

ہمارے کورسز

Shape Img
Noorani Qaaida
ناظرہ قرآن کریم کورس

نماز کی درستگی کا انحصار درست تلاوت قرآن کریم پر ہے، ناظرہ قرآن کریم کورس کا مقصداس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم قرآن مجید کی درست اور خوبصورت تلاوت کرنا سیکھ جائیں۔ اس کورس میں آپ حروف کی پہچان، ان کی صحیح ادائیگی اور تجوید کے بنیادی اصولوں پر عبور حاصل کریں گے۔

Nazira Quran
بنیادی اسلامی عقیدہ کورس

عقیدہ ہر عمل کی بنیاد ہے اور آخرت میں تمام نیک اعمال کی قبولیت کی شرط ہے ۔ اس کورس میں آپ کو توحید (اللہ کی وحدانیت)، رسالت (پیغمبروں پر ایمان) اور آخرت (قیامت اور آخرت کی زندگی) کے بارے میں سیکھنے کا موقع ملے گا۔ دوران کورس ہم ان عقائد کو قرآن و سنت کی روشنی میں سمجھیں گے، تاکہ ہم اپنے ایمان کو مضبوط بنا سکیں اور اسلامی تعلیمات کو اپنی زندگی میں بہتر طریقے سے نافذ کر سکیں۔

Tafseer
مسائل طہارت ونماز کورس

طہارت اور نماز اسلام میں اہم ترین عبادات ہیں، جنہیں ہر مسلمان کے لئے فرض قرار دیا گیا ہے۔ طہارت ایک بنیادی ضرورت ہے جس کے بغیر نماز قبول نہیں ہوتی۔ طہارت کورس میں آپ غسل اور تیمم کا طریقہ، غسل کو فرض کرنے والے نکات اور طہارت کی بہت سی فضیلتوں کو جانیں گے۔ نماز، جسے پنج وقتہ ادا کیا جاتا ہے، نہ صرف روحانی سکون فراہم کرتی ہے بلکہ بندے کو اللہ کے قریب لاتی ہے۔ اس کورس میں آپ پانچ وقت کی فرض نمازوں کے علاوہ نمازِ جنازہ، نمازِ عید، نوافل، مسافر کے لئے نماز میں رعایت اور بہت کچھ سیکھیں گے۔

Selected Surah
مسنون دعائیں کورس

مسلمان کا موقع محل کے مطابق مسنون دعاؤں کے پڑھنے کا اہتمام کرنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ عمل ہے۔ دعا اسلام کا ایک لازمی حصہ ہے جو آپ کو اپنی زندگی میں درپیش ہر قسم کے مسائل میں اللہ کے ساتھ رابطے میں رہنے میں مدد کرتی ہے۔ مسنون دعائیں کورس کا مقصد آپ کو روزمرہ کی زندگی میں پڑھی جانے والی دعاؤں سے روشناس کرانا اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس کورس میں آپ مختلف مواقع پر پڑھی جانے والی مسنون دعائیں سیکھیں گے۔

ہمارا ا نتخاب

ہمارا ا نتخاب کیوں!

shape Img
  • Quran Teacher

    ماہر قرآن استاد

    آن لائن قرآن کی تعلیم کی تمام کلاسیں پروفیشنل اسلامی اسکالرز اور ماہر قرآن استاد کے ذریعے دی جاتی ہیں جو آپ کو تجوید مطابق قرآن کی تلاوت سکھائیں گے۔
  • Student Values

    طلبہ کی قدر

    ہم ہر طالب علم کی قدر کرتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ہر طالب علم کو ایک استاد کے ذریعے انفرادی طور پر پڑھایا جاتا ہے تاکہ طلبہ ہر چیز کو اچھے طریقے سے سیکھ سکیں۔
  • male female

    مرد و خواتین اساتذہ

    ہمارے پاس قابل مرد اور خواتین قرآن ٹیوٹر ہیں۔شریعت کی تعلیمات کے مطابق ہم مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ کلاسز پیش کرتے ہیں۔
  • Selected Time

    منتخب اوقات

    ہم 24/7 آن لائن ہیں لہذا پوری دنیا کے مسلمان اپنے وقت کی دستیابی کے مطابق آن لائن قرآن کلاسز کا وقت منتخب کر سکتے ہیں۔
  • Free Classes

    مفت کلاسز

    النافع انسٹیٹیوٹ اپنی نوعیت کاایک ایسا منفرد دینی ادارہ ہے جو فی سبیل للہ (بلکل مفت) اسلامی کلاسز دے رہا ہے۔آن لائن دینی تعلیم حاصل کیجئے۔
  • Certificate

    سرٹیفیکیٹ

    ہم اپنے طلبہ کو سرٹیفکیٹ فراہم کرتے ہیں جو کامیابی سے اپنے آن لائن کورس مکمل کرتے ہیں۔
رجسٹریشن

رجسٹر ہوجائیں

Shape

معلم رجسٹریشن

اگر آپ پڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور النافع انسٹیٹیوٹ کے ذریعے دینی علوم کی نشر و اشاعت کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو بطورِ معلم آپ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

طالبِ علم رجسٹریشن

اگر آپ کو دینی علوم کے حصول کی ضرورت اور شوق ہے تو النافع انسٹیٹیوٹ سے آپ گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کروا کر بلکل فری میں دینی علم حاصل کر سکتے ہیں۔

رابطہ فارم

ہم سے رابطہ کریں

shape img

!.Please complete the Captcha