ہمارے کورسز

vector-bg
کورسز

ہمارے کورسز

Shape
Noorani Qaaida
ناظرہ قرآن کریم کورس

نماز کی درستگی کا انحصار درست تلاوت قرآن کریم پر ہے، ناظرہ قرآن کریم کورس کا مقصداس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم قرآن مجید کی درست اور خوبصورت تلاوت کرنا سیکھ جائیں۔ اس کورس میں آپ حروف کی پہچان، ان کی صحیح ادائیگی اور تجوید کے بنیادی اصولوں پر عبور حاصل کریں گے۔

Nazira Quran
بنیادی اسلامی عقیدہ کورس

عقیدہ ہر عمل کی بنیاد ہے اور آخرت میں تمام نیک اعمال کی قبولیت کی شرط ہے ۔ اس کورس میں آپ کو توحید (اللہ کی وحدانیت)، رسالت (پیغمبروں پر ایمان) اور آخرت (قیامت اور آخرت کی زندگی) کے بارے میں سیکھنے کا موقع ملے گا۔ دوران کورس ہم ان عقائد کو قرآن و سنت کی روشنی میں سمجھیں گے، تاکہ ہم اپنے ایمان کو مضبوط بنا سکیں اور اسلامی تعلیمات کو اپنی زندگی میں بہتر طریقے سے نافذ کر سکیں۔

Tafseer
مسائل طہارت ونماز کورس

طہارت اور نماز اسلام میں اہم ترین عبادات ہیں، جنہیں ہر مسلمان کے لئے فرض قرار دیا گیا ہے۔ طہارت ایک بنیادی ضرورت ہے جس کے بغیر نماز قبول نہیں ہوتی۔ طہارت کورس میں آپ غسل اور تیمم کا طریقہ، غسل کو فرض کرنے والے نکات اور طہارت کی بہت سی فضیلتوں کو جانیں گے۔ نماز، جسے پنج وقتہ ادا کیا جاتا ہے، نہ صرف روحانی سکون فراہم کرتی ہے بلکہ بندے کو اللہ کے قریب لاتی ہے۔ اس کورس میں آپ پانچ وقت کی فرض نمازوں کے علاوہ نمازِ جنازہ، نمازِ عید، نوافل، مسافر کے لئے نماز میں رعایت اور بہت کچھ سیکھیں گے۔

Selected Surah
مسنون دعائیں کورس

مسلمان کا موقع محل کے مطابق مسنون دعاؤں کے پڑھنے کا اہتمام کرنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ عمل ہے۔ دعا اسلام کا ایک لازمی حصہ ہے جو آپ کو اپنی زندگی میں درپیش ہر قسم کے مسائل میں اللہ کے ساتھ رابطے میں رہنے میں مدد کرتی ہے۔ مسنون دعائیں کورس کا مقصد آپ کو روزمرہ کی زندگی میں پڑھی جانے والی دعاؤں سے روشناس کرانا اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس کورس میں آپ مختلف مواقع پر پڑھی جانے والی مسنون دعائیں سیکھیں گے۔

کورسز

مزید آنے والے کورسز

Shape
  • عربی زبان کورس
  • بنیادی دینی تعلیم
  • کورس برائے خواتین

ادارہ ان تمام کورسز کے علاوہ دیگر کورسز کے اجراء کا ہدف بھی رکھتا ہے۔